شہری سے غیر انسانی سلوک پر سیکرٹری کالجز سندھ کا نوٹس


حیدر آباد: سیکرٹری کالجز سندھ نے کالج میں شہری کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

نیو سعید آباد ڈگری کالج میں بچی کا فارم لینے آئے والے کے ساتھ تصحیک آمیز سلوک کرنے پر ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد نے کلرک جانب کیریو کو معطل کر دیا جب کہ واقعے کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

پروفیسر نصیر الدین شیخ کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی تین روز میں ڈائریکٹر کالجز کو رپورٹ پیش کرے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر نصیر الدین شیخ کے علاوہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی احمد جمالی اور پرنسپل سچل کالج پروفیسر علی اکبر کیریو بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اپنی بیٹی کے لیے ایم اے کا داخلہ فارم لینے آنے والے والد ظفر اللہ کے ساتھ کالج کے سینئر کلرک جانب کریو نے غیر انسانی سلوک کیا تھا اور فارم لینے آنے والا شہری ظفر اللہ کو پیر پکڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔

ظفر اللہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں