پاکستان کا ٹاس جیت کرآسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ


دبئی: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ جاری ہے جب کہ پاکستانی اوپنرز کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا اور دونوں باز بڑے پر اعتماد انداز میں اپنی بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، وہاب ریاض اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کپتان ٹم پین کی قیادت میں عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی، شعاؤن مارش، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، جون ہولاند اور نیتھن لیون ٹیم میں موجود ہیں۔

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان اتوار 7 اکتوبر سے دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 24 ویں سیریز ہوگی۔


متعلقہ خبریں