چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ:نیشنل بینک کامیاب


لاہور: دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی جب کہ واپڈا کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک کی آٹھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔

بہترین منطم انداز سے  منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب پانچ لاکھ، ،تین لاکھ اور دو لاکھ روپے کے نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان ہاکی کے درخشاں ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے پاک بحریہ ملک میں ہاکی کے فروغ میں اپنا کرادار ادا کرتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں