کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی پڑنے کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ بالائی علاقوں کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اور مردان، میں تیز ہواؤں اور  گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ روالپنڈی، گوجرنوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر شام کے وقت بارش ہو سکتی ہے۔

لاہورمیں سورج نکلنے کےباوجود صبح شہر کا پارہ کم رہا، مجموعی طور پر آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، لاہور میں آئندہ دو روز کے دوران موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم گرم رہے اور آئندہ دو روز میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، پیر کے روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہے کا، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خطرہ نہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا، گزشتہ روز ریکارڈ کیے گیے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق مِٹھی 45 اور  حیدرآباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ 


متعلقہ خبریں