شدید مندی کا شکار اسٹاک مارکیٹ میں 1328 پوئنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ 783پوائنٹس کی کمی پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا اور مارکیٹ 1328.06 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37898.29 کی سطح پر بند ہوئی۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا۔ اس اضافہ کے ساتھ مارکیٹ 39262 کی سطح پر گئی، لیکن یہ ابتدائی بہتری دیرپا ثابت نہیں ہوئی اور مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ اس مرحلہ پر انڈیکس 107 پوائنٹس گر گیا۔

کاروباری مرحلہ آگے بڑھا تو مارکیٹ ایک بار پھر مثبت زون میں داخل ہوئی اور انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی بھی دیرپا ثابت نہیں ہوئی اور مارکیٹ دوبارہ ریڈ زون میں چلی گئی، جس کے بعد مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ 38000 کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگئی۔

ایک وقت میں انڈیکس 1427 پوائنٹس گر گئی تاہم کاروبار کے آخری لمحات میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری ہوئی اور انڈیکس 1328.06 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37898.29  کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے حوالے سے ہم نیوز ڈاٹ پی کے سے بات کرتے ہوئے سنئیر معاشی تجزیہ نگار اور عارف حبیب کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احسن محنتی نے کہا کہ مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے پیچھے پاکستان کے ایکسٹرنل اکاؤنٹ کا عدم توازن کار فرما ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گر رہی ہے اور انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار حصص کی فروحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

احسن محنتی کے کہا کہ آئی ایم آیف نے بھی اپنی جائزہ رپورٹ میں روپے کی قدر میں کمی اور انٹرسٹ ریٹ بڑھانے کا کہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

800 پوائنٹس کی کمی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا تھا اور مارکیٹ میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر لمحاتی بہتری کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں کمی شروع ہوئی۔ ابتدائی اوقات میں بازار حصص کا بینچ مارک انڈکس 336 پوائنٹس کم ہوا، اس مرحلہ پر انڈیکس 39 ہزار752 پوائںٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں