شمالی کوریا کے سربراہ جوہری میزائل سائٹس پر عالمی ماہرین کو بھیجنے کیلئے تیار


شمالی کوریا: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے دورے کو کامیاب قرار دے دیا جب کہ چینی ہم منصب کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن سے ملاقات کی اور ملکی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کم جانگ اُن جوہری میزائل سائٹس پر بین الاقوامی ماہرین کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور عالمی ماہرین میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ سمیت پن گئی ری نیوکلیئر سائٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کا دوسرا سربراہی اجلاس طے پانے کے قریب ہے جب کہ دونوں ممالک سمٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی جائیں گے۔

سربراہ شمالی کوریا کم جونگ اُن نے کہا کہ مائیک پومپیو سے زبردست اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے جب کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے پلان پر بھی بات ہوئی۔

شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ایک اور ملاقات کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے جس کا کم جونگ ان نے امریکی صدر کو لکھے گئے خط پر ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سربراہ شمالی کوریا نے معاہدے کے نفاذ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کی خواہش کم جونگ ان نے امریکی صدر کو لکھے خط میں کی تھی۔

دورہ شمالی کوریا کے بعد امریکی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے جہاں اُن کا استقبال چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کیا۔ ملاقات میں دونوں طرف سے ہی سخت الفاظ کا تبادلہ کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر امریکہ کے اقدامات چینی حقوق کو متاثر کر رہے ہیں اور امریکہ چین کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر بے بنیاد اعترضات کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں