فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیاں تاخیر کا شکار

فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیاں تاخیر کا شکار

اسلام آباد: فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے فاٹا کی حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ 5 اکتوبر کو جاری کرنا تھا مگر اب یہ ڈرافٹ 31 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم نومبر تا 30 نومبر تک دائر کئے جا سکیں گے، یکم دسمبر تا 30 دسمبر اعتراضات کی سماعت ہو گی جبکہ سات جنوری 2019 کو فاٹا کی حتمی صوبائی حلقہ بندیاں جاری کی جائیں گی۔

27 مئی 2018 کو قومی اسمبلی اورسینیٹ کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی فاٹا کے صوبے میں انضمام کا بل منظور کر لیا تھا جس کے بعد فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔

بہت سی غیر سرکاری تنظیموں اور علاقہ عمائدین نے فاٹا میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ فاٹا میں ضروری اصلاحات رائج کر کے ہی انتخابات کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں