سراج الحق کا کشمیر مارچ کا اعلان


اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے27 اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیرمارچ کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ کا مقصد نا صرف طویل عرصے سے کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو سامنے لانا ہے بلکہ دنیا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اقوام متحدہ میں مقبوضہ وادی کے متعلق قرارداد  ایک کاغذ کی حیثیت رکھتی ہے۔

سراج الحق  نے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق ضروری ہے کیونکہ اگر کشمیریوں نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو اسلام آباد بھی نہیں بن سکتا تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان سے کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے پاکستان کی شہ رگ قرار دیے جانے والا کشمیر آج دشمن کے ہاتھ میں ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دی گئی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے کہ یہ ایسا پاکستان نہیں ہے جسے کمزور سمجھا جائے۔


متعلقہ خبریں