پاکستان کا غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ



راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی جانب سے کیا گیا۔ تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کی جانچ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق میزائل 1300  کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے جبکہ اس میں روایتی اور نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کی جانب سے میزائل کے کامیاب تجربے کو سراہا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں