کراچی: اے این پی کا پی پی پی کی حمایت کا اعلان


کراچی: عوامی نیشنل پارٹی نے  ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کراچی کے انتخابی امیدواروں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حمایت کا اعلان پی پی پی کے وفد کی مردان ہاؤس میں اے این پی کے صوبائی صدرشاہی سید سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

پی پی پی کا وفد صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی،راشد حسین ربانی اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے انتخابی امیدواروں پر مشتمل تھا۔

ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری،عبدالقیوم سالا رزئی، زور طلب خان اور انورزیب موجود تھے۔


متعلقہ خبریں