اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بارش کا پانی داخل

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت کے باعث اربوں روپے کی مالیت سے  تعمیر ہونے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی داخل ہونے کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکا ہے۔ آج ہونے والی بارش سے ایک بار پھر پانی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے پانی نکالنے کے لیے اضافی اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں لیکن ایئرپورٹ پر پانی صاف کرنے کی جدید مشینری نہ ہونے کے باعث ملازمین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی داخل ہونے کی ویڈو ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر لاؤنج میں آوارہ کتے داخل ہوگئے تھے۔ ہم نیوز نے جب خبر نشر کی اور وڈیو دکھائی تو اس پر ایکشن لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں