اسلام آباد: تیز آندھی اوربارش کے باعث 200 فیڈرز ٹرپ


اسلام آباد: آئیسکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش کے باعث دو سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

ہم نیوز نے ترجمان آئیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے آپریشنل اسٹاف کو بجلی بحالی کے آپریشن میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئیسکو کا آپریشنل سٹاف بجلی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے جس کے سبب 130 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے جب کہ باقی ماندہ فیڈرز پر کام جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئیسکو چیف باسط زمان احمد خود بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اورانہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں کی بجلی ہنگامی بنیادوں پر بحال کی جائے۔


متعلقہ خبریں