آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری

مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جُلا رجحان رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 606 پوائنٹس کے بعد 38 ہزار 504 پر بند ہو گئی۔

منگل کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث مایوس کاروباری حضرات میں امید کی کرن پیدا ہوگئی تاہم صبح دس بجے کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر نیچے آنا شروع ہوئی اور 100 انڈیکس کا اضافہ 907 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار نو سو 89 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر میں ہی مارکیٹ میں اچانک تیزی آئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 27 پر پہنچ گیا۔

سہہ پہر 12 بجے تک 100 انڈیکس میں ایک بار پھر منفی رجحان دیکھا جا رہا تھا جب کہ 100 انڈیکس میں مجموعی اضافہ 464 پوائنٹس پر آگیا جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 363 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شدید متاثر رہا اور 100 انڈیکس میں 1328 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے آغاز پر 39 ہزار 262 پر ٹریڈ کرنے والا 100 انڈیکس مارکیٹ کے اختتام پر 37 ہزار 898 تک گر گیا تھا جس کی وجہ سے کاروباری طبقے میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا تھا اور مارکیٹ میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں