لاڑکانہ کے سرکاری اسپتال کی مشینری خراب، مریض پریشان


لاڑکانہ: لاڑکانہ میں واقع سرکاری اسپتال میں مشینری ناکارہ اور خراب ہونے کے باعث مریضوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

اسپتال میں اہم مشینری خراب ہونے کی وجہ سے زیرعلاج مریض پریشان حال پھر رہے ہیں۔ چانڈکا اسپتال کے میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یوز کے ایمرجنسی وینٹیلیٹرز خراب ہو چکے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ناکارہ میڈیکل یونٹ آئی سی یو کو تالے لگا دیے ہیں۔

سول اسپتال میں موجود ایم آر آئی مشین گزشتہ نو ماہ سے خراب ہے۔ اس کے علاوہ اسپتال کی اکلوتی سٹی اسکین مشین سمیت واحد ڈجیٹل ایکسرے مشین بھی خراب ہو چکی ہے۔

شعبہ حادثات میں آنے والے مریض سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے لیے نجی سینٹرز جانے پر مجبور ہیں۔ شعبہ حادثات کے ایئرکنڈیشنرز بھی کولنگ گیس نہ ہونے کے باعث ناکارہ حالت میں موجود ہیں۔

ایم ایس علی گوہر ڈاہری نے کہا کہ ایم آر آئی مشین ان کی پوسٹنگ سے پہلے کی خراب ہے جبکہ انہوں نے سیکریٹری صحت کو خراب مشینری کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ زیادہ اور مشینری کم ہے۔ انہوں نے ایم آر آئی، سٹی اسکین اور دیگر مشینری جلد ٹھیک کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


متعلقہ خبریں