بلاول بھٹو کی صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ انصاف کے بول بالا کرنے کے لئے فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ میرے شہید نانا کی زندگی واپس نہیں آسکتی لیکن وہ گناہ جو میرے نانا نے کیا نہیں اس کا الزام تو اتر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں لکھا گیا ہے کہ میرے نانا کو قلم کی ایک جنبش سے سزا دی گئی اورقلم کی ایک جنبش سے میرے نانا کی جان واپس نہیں آسکتی مگر ان کا مان اور مرتبہ واپس آسکتا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملک کے عوام نے میرے شہید نانا کے نواسے پر اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی اوردرخواست گزار شہید ذولفقار علی بھٹو کا نواسہ ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو پیپلزپارٹی کے بانی تھے اورانہوں نے روٹی، کپڑا اورمکان کا نعرہ لگایا۔


متعلقہ خبریں