عابد شیرعلی کی والدہ کی نماز جنازہ میں نواز شریف کی شرکت

فوٹو: فائل


فیصل آباد: سابق وفاقی وزیرمملکت عابد شیرعلی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سمیت پی ایم ایل کے رہنماؤں، اراکین اسمبلی، پارٹی کارکنوں اورعمائدین شہر نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نماز جنازہ میں شرکت کے لیے خصوصی جہاز میں آئے تھے۔ عابد شیرعلی کے والد چودھری شیرعلی پی ایم ایل (ن) کے قائد کے رشتہ دار بھی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں