غریبوں اور کمزوروں کو قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غریب، مزدوراور کمزور افراد کو قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت منعقدہ بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر کہا کہ غریبوں، مزدوروں اورکمزوروں کی قانونی امداد کے لیے مناسب ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے زور دے کر کہا کہ ریڈ ٹیپ کو ختم کرنے اور مستحقین کی قانونی امداد کے لیے قابل عمل  طریقہ کار کی بھی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شرکائے اجلاس نے قانونی امداد کی فراہمی کے لیے وکلا کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں