ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا علامتی اجلاس بلا لیا


اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا علامتی اجلاس بلا لیا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس گیارہ اکتوبر کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر بحث کی جائے گی۔

اپوزیشن نے موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔  اسپیکر کی جانب سے اجلاس نہ بلائے جانے پر علامتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ہم نیوز لاہور بیورو کے مطابق پی ایم ایل (ن) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے ذرائع کے مطابق احتجاجی اجلاس قومی اسمبلی کے باہر سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا جس کی صدارت سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی اجلاس قومی اسمبلی کی سیڑھیوں پر منعقد ہوگا۔


متعلقہ خبریں