اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی مستعفی

امریکہ، صدارتی امیدوار نے بھارت کو سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنیوالا ملک قرار دیدیا

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں متعین مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ نکی ہیلی کے بارے میں اوول آفس سے صبح 10 بجے ایک بڑا اعلان کریں گے۔

اقوام متحدہ میں متعین مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی بھارتی نژاد ہیں اوران کے والدین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

نکی ہیلی مائک پومپیو سے قبل ٹرمپ انتظامیہ میں سیکریٹری خارجہ کی مضبوط امیدوار گردانی جاتی تھیں۔ ان کا شمار ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی اورقابل اعتماد افراد میں کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں