کینیا میں بس کھائی میں گرنے سے 50 افراد ہلاک


نیروبی: کینیا میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے اس میں سوار 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسافر بس نیروبی سے کاکا میگا جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بس حادثہ میں بچ جانے والے دو مسافر شدید زخمی ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملہ کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 31 مرد، 12 عورتیں اور سات بچے شامل ہیں۔

حادثہ کا شکار ہونے والی بس میں کل 52 مسافر سوار تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کینیا میں ہر سال تقریباً تین ہزار افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں، کینیا میں ہر سال ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے۔

کینیا ہی میں گزشتہ برس دسمبر کے دوران بس اور ٹرک کے تصادم سے 36 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں