جے یو آئی کا شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان

فوجی اور سویلین دونوں قیادتیں ناکام رہی ہیں|humnews.pk

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے این اے 124 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور آمریت کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما امیر افضل خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو الیکشن میں بھر پور سپورٹ کریں گے۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے تعاون پر ان کی مرکزی قیادت کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ  آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہی ہے، موجودہ حکومت کی حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کا انتخاب بہت متنازعہ تھا، یہ حکومت چور دروازے سے آئی اور چور دروازے سے واپس جائے گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ اصولوں پر قائم ہے اور اصولوں پر ہی قائم رہے گی۔


متعلقہ خبریں