سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا کے 43000 گھر بجلی سے محروم


فلوریڈا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کے ریاست فلوریڈا کے شمال مغربی علاقوں کے قریب پہنچنے پر 43000 گھروں اور دکانوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ’مائیکل‘ ایک درجہ آگے بڑھ کر کیٹگری 4 میں تبدیل ہو چکا ہے اور بدھ کے روز فلوریڈا پین ہینڈل تک پہنچ جائے گا جس کے باعث 145 میل فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس وقت یہ طوفان میکسیکو کے ساحل تک پہنچ چکا ہے جہاں ہوا کی رفتار 155 میل فی گھنٹہ ہو چکی ہے۔

فلوریڈا کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ڈیوک انرجی کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ اور دو لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں ہونے والے مسائل دور کرنے میں چند دن یا ایک ہفتے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں