پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 393.79 پوانٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500سے زائد پوانٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزکاروبار کے دوران  شدید مندی کا رجحان دیکھا  گیا اور کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور مارکیٹ میں 197 پوانٹس تک کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے بعد مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری ہوئی لیکن انڈیکس بدستور منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

آخری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں مارکیٹ میں 523 پوانٹس تک کی کمی ہوئی تاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری ہوئی۔

کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند ہوئی۔

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا، دن کے اختتام پر مارکیٹ 287.25 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38792.09  کی سطح پر بند ہوئی۔

بازارحصص میں کاروبار کی ابتداء مثبت ہوئی۔ گزشتہ روز کے مثبت رجحان کو برقرار رکھنے  والے بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 115 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا  تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہو گیا۔

اشاریہ منفی زون میں جانے کے بعد ایک وقت میں انڈیکس 278 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38 ہزار 226 کی سطح تک آیا۔ اس مرحلہ پر مارکیٹ میں کچھ ریکوری ہوئی لیکن یہ دیرپا ثابت نہیں ہو سکی اور مندی عالب آ گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 610 پوائنٹس تک کی کمی بھی ہوئی۔

دن بارہ بجے کے بعد بازار حصص ایک بار پھر مثبت زون میں داخل ہوا،  کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 287.25 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38792.09  کی سطح پر بند ہوئی۔


متعلقہ خبریں