نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام: وزیراعظم مڈل کلاس کیلیے پرامید

سعودی عرب کو طاقتور ملک دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پرامید ہیں کہ گزشتہ روز اعلان کیا گیا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ مڈل کلاس کو سہولت فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز مکانوں کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

منصوبہ کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس کے تحت ملک کے ان لوگوں کو سہولت دی جائے گی جو مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے اور اپنا گھر بنانے کے اہلیت نہیں رکھتے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام  میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں میں بہتری آئی گی اور تقریبا 60 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو سکیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہم  غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی پاکستان کی جانب مبذول کروا سکتے ہیں جس سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ گھروں کی تعمیر سے متعلق 40 صنعتوں کے فروغ کا سبب بھی بنے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سات شہروں میں ’نیا پاکستان پاؤسنگ پراجیکت‘ کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کے پہلے مرحلے کے مطابق یہ اسکیم اسلام آباد سے شروع ہونی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا تھا کہ منصوبہ کی نگرانی ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘ کرے گی۔


متعلقہ خبریں