نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام: نادرا کی ویب سائٹ کریش کرگئی

Nadra pakistan

نادرا نے عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ کے لیے فارم فراہم کرنے والے ادارے نادرا کی ویب سائٹ کریش کر گئی ہے جس کے سبب شہریوں کو رجسٹریشن فارم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بدھ کے روز نیا گھر منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی جمعرات کی صبح صارفین کی بڑی تعداد نے مذکورہ ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کردیے جس کے سبب نادرا کا سرور بیٹھ گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ویب سائٹ کھل رہی تھی لیکن صبح 9 بجے کے بعد سسٹم بیٹھ گیا جس کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔

’میرا گھر‘ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد سمیت پاکستان صرف سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے بعد بیک وقت پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں شروع  کیا جائے گا اور وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے ایک ایک ضلع کا انتخاب کرے گی۔

قواعد و ضوابط کے مطابق خاوند ،بیوی اوربچوں میں سے صرف ایک شخص گھر کے لئے درخواست دینے کااہل ہوگا۔ فارم کے خواہش مند کو نام ، شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر اور رہائشی نمبر بتانا ہوگا۔

درخواست دہندہ کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ماہانہ قسط پانچ ہزار سے 20 ہزارتک میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرے۔

ہم نیوز کے مطابق فارم بھرنے کا خواہش مند حکومت کو یہ بھی بتائے گا کہ گھر میں کتنے افراد رہیں گے؟ اور یہ کہ پائلٹ پراجیکٹ کے کس شہر میں گھر درکارہے؟

فارم 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمعہ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں