آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا ڈرا اور پاکستان جیت کیلئے کوشاں | urduhumnews.wpengine.com

دبئی:  دبئی میں  آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھیل کے آغاز پر آسڑیلیا کو جیت کے لیے 313 رنز اور پاکستان کو جیت کے لیے سات وکٹیں درکار تھیں۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ جارحانہ کھیل کھیلا۔ آسٹریلوی بلے باز شان مارش اور مشل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ اوپنر ایرن فنچ نے 49 رنز بنائے تھے تاہم عثمان خواجہ اور ٹم پین پاکستان کی راہ میں رکاوٹ بنے اور پاکستانی باولرز وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے چوتھے دن کے کھیل میں محمد عباس نے محض سات گیندیں کرا کے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری اننگ کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے گیارہ اوورز میں 26 رنز دیے ہیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 181 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے مجموعی طور پر 462 رنز کا ہدف ملا تھا۔

چوتھے روز کا کھیل

حارث سہیل اور امام الحق نے پاکستان کی جانب سے چوتھے دن کا کھیل شروع کیا تو ٹیم کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 45 تھا۔ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جب امام الحق 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جو 39 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ اسد شفیق 41 رنز بنا کر نتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے روز کا کھیل

کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو گرین کیپس کو پہلا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ اوپنر بلے باز 37 کے مجموعی اسکور پر محض 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کریز پر آنے والے بلال آصف بغیر کوئی اسکور بنائے نتھن لیون کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو کیچ تھما کر چلتے بنے۔

قومی ٹیم کو تیسرا نقصان اظہر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، سابق ٹیسٹ کپتان 45 کے مجموعی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ کا آغاز

اتوار کے روز شروع کیے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، گرین کیپس نے کینگروز کے خلاف پہلی اننگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 482 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

پہلی اننگ میں محمد حفیظ 126، حارث سہیل 110، اسد شفیق 80 اور امام الحق 76 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

جوابی بیٹنگ میں آسٹریلوی ٹیم خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ اوپنر بلے بازوں کے سوا کوئی کھلاڑی پاکستانی بالرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ کینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ 85 اورایرون فنچ 62 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان نے فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں