اورنج ٹرین میں خسارہ ہے مزید قرض لینا ہو گا، وزیراعظم

لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی؟ فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ خسارہ میں ہے مزید قرض لینا ہو گا۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے قرضوں کے متعلق صورتحال پر گفتگو کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ سے قرضوں سے متعلق تفصیل طلب کی گئی ہے کہ بتایا جائے دس برسوں میں لیا گیا قرضہ کن منصوبوں پرخرچ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال میں پاکستان کا قرضہ چھ ہزار ارب  سے 30 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے۔

انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تعمیراتی صنعت میں ترقی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان بیت المال، چیئرمین پرائیوٹائزیشن اور چیئرمین پی آئی اے کی تقرری کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں