زرداری، نواز نے پیسہ چھوڑا نہیں لگائیں کہاں سے، فواد

October 11, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ملک میں پیسہ چھوڑا ہی نہیں ہے کہاں سے لگایا جائے۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ ارشد خان کو پی آئی اے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن میں ہر ماہ دو ارب روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔ ادارے سے کہا ہے کہ مشکلات فوری حل کی جائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں پاکستان کو ڈاکوؤں کی طرح لوٹا گیا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکوؤں سے پیسا واپس لایا جائے۔ سارا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ اپوزیشن کیا کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پروگرامز میں جا کر ہمیں سمجھاتے ہیں کہ کیا ہونا چاہیے، ان لوگوں نے ملک کا کیا حال کیا بھر بھی ان کو شرم نہیں اتی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں ایک قرارداد لے کر آئیں گے کہ جن لوگوں نے ملک کا یہ حال کیا ہے ان کے احتساب کے لیے پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیئے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھر فراہم کرنے کے لیے بینکوں سے قرض لیں گے۔ سستے قرض پر لوگوں کو گھر فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز