ایس ایچ او قتل کے مقدمہ میں نامزد

سیاحوں کی حفاظت کیلیے نئی فورس کے قیام کی سفارش

جڑانوالہ: پنجاب کی تحصیل جڑانوالہ کے ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر تاحال عہدے سے نہ ہٹایا جا سکا۔

سب انسپکٹر عبدالجبار پر گزشتہ روز پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے لیے مقتول کے ورثا کی جانب سے کئی گھنٹے احتجاج کیا گیا تھا۔

جڑانوالہ میں سب انسپکٹر عبدالجبار سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقتول کے لواحقین نے درخواست دی تھی۔

سب انسپکٹر عبدالجبار اسی تھانے میں ایس ایچ او تعینات ہے جس میں اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مگر مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی وہ بدستور بطور ایس ایچ او تعینات ہیں۔

ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر کسی کو بھی معطل نہیں کیا گیا اور تمام افراد بدستور اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں