پاکستان کے کرپشن انڈیکس میں کمی آئی ہے، چیئرمین نیب

پاکستان کے کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، چئیرمین نیب |humnews.com

اسلام آباد:چئیرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

نیب ہیڈ کواٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سارک ممالک کرپشن کے خلاف نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 175 سے 116 پرآ گیا ہے جس میں نیب کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ نیب کی کارگردگی سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اورمقصد کرپشن کے خلاف جنگ ہے اور اس کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ پاکستان اورچین نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور اب مشترکہ طور پر اس پر کام بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں