لاڑکانہ میں کالا باغ ڈیم کے خلاف قوم پرستوں کی ریلی


لاڑکانہ: جئے سندھ قومی محاز (جسقم) اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) سمیت مختلف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کالاباغ ڈیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی رتوڈیرو میں قوم پرست رہنما بشیر خان قریشی کے مزار سے لاڑکانہ جناح باغ چوک پہنچی تو کارکنان نے چوک میں دھرنا دیکر ’کالا باغ ڈیم نا منظور‘ کے نعرے لگائے۔

احتجاجی دھرنے میں جسقم کے چیئرمین ثنعان قریشی، ڈاکٹرنیاز کالانی اور ریاض چانڈیو سمیت دیگر نے سرکت کی۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جسقم کے رہنما نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو تین صوبے پہلے ہی رد کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیم کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا سوال تھا کہ جب تین صوبے کالا باغ کی تعمیر کے خلاف ہیں تو زبردستی کالا باغ ڈیم بنانا کہاں کا قانون ہے؟

قوم پرست رہنما نے استفسار کیا کہ سندھ میں غیر قانونی مکینوں کو کس قانون کے تحت شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات دی جاری ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے سندھ کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی لہذا اب کالا باغ ڈیم کا ایشو بند ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں