اسپیکر نے آئینی مدت میں اجلاس طلب کیا، ترجمان


اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر نے 14 دن کی مدت پوری ہونے سے پہلے اجلاس بلا لیا ہے جو 17 اکتوبرکو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے سات اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے باوجود اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا بلا جواز اور پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔

آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق تین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی ریکوزیشن کے بعد 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہوتے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے اجلاس سے ایک ہفتہ قبل پروڈکشن آرڈر جاری کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں