پی آئی اے کی اسٹاک ایکسچینج میں نظرثانی کے لیے درخواست

October 11, 2018

کراچی: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنا نام نادہندگان کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان پی آئی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں  میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو قواعد و ضوابط پر مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈرایکٹرز کا اجلاس اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حصص یافتگان کا سالانہ عمومی اجلاس نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جا ئے گا۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس کی نظرثانی کی درخواست پر مثبت طور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز