حیدرآباد میں کیبل نیٹ ورک کی بندش


حیدرآباد: کیبل آپریٹرز نے اپنے مسائل کے حل کے لیے دوسرے دن بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا  جس کی وجہ سے حیدرآباد میں کیبل نیٹ ورک بند رہا۔

ہم نیوز کے مطابق صدر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن ظاہر علی کا کہنا ہے کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمیں انصاف کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی۔

کیبل آپریٹرز نے واضح کیا کہ اپنے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں لوگوں کی روزی روٹی کا معاملہ ہے اس لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کیبل آپریٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں