سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے پاکستانی زخمی


سیالکوٹ: بجوات سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ کھیتوں میں کام کرتا ہوا شہری  حنیف بنا ہے۔ زخمی کو علاج معالجہ کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

45 سالہ حنیف علاقہ بجوات کے گاؤں سکھیال کا رہائشی ہے۔ زخمی شہری کا بھتیجا بھی گزشتہ سال بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں