امریکی جنگی طیارے ایف- 35 گراؤنڈ

پاکستان ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں شامل

واشنگٹن: امریکی جنگی طیاروں میں سب سے جدید طیارے ایف- 35 کے تمام فضائی آپریشنز منقطع کر دیے گئے ہیں۔ جنگی طیاروں کے  ایندھن  ٹیوبز میں خرابی کے باعث ایف- 35 طیارے کے فضائی بیڑے کو گراؤنڈ کیا گیا ہے۔
امریکی دفاعی محکمہ پینٹاگان کی جانب سے جاری ہدایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ایف- 35 پر مشتمل فضائی بیڑے کے جوائنٹ پروگرام کے دفتر نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق  امریکی حکام اور بین الاقوامی حلیف  مل کر طیاروں کا معائنہ کریں گے جو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔
معائنے کے دوران طیارے کے جس حصے میں نقص پایا جائے گا اسے تبدیل کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق نقائص سے پاک طیاروں کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔
ایف- 35 جنگی طیاروں کو گراؤنڈ کرنے  اور ان کے معائنے کا فیصلہ ستمبر 28 کو ساؤتھ کیرولاینا میں ہونے والے  حادثے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ستمبر 28 کو ساؤتھ کیرولاینا میں ایف- 35 جنگی طیارہ نہ معلوم وجوہ کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کی تفتیش جاری ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا کیونکہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اترنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

 دس ارب ڈالرز کی مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین فوجی طیارہ امریکہ نے پہلی مرتبہ گزشتہ ماہ افغانستان میں بمباری کے لیے استعمال کیا تھا۔


متعلقہ خبریں