خطرہ ہے کہ ملک بلیک لسٹ پر نہ ڈال دیا جائے، بلاول

گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی راج سے بچائیں گے، بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یقین ہی نہیں ہے کہ وہ وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام پر معاشی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر سیکٹر کو نقصان پہنچا یا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے اہم میٹنگ بلائی تھی جس میں اس بات پر غور کیا گیا ہے کہ ملک کی موجود معاشی صورت حال بہت خراب ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے معاشی سونامی آگیا ہے اور خطرہ ہے ملک کو بلیک لسٹ پر نہ ڈال دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں یہ کہتا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے تو حکومتی وزراء اس کی تردید کررہے تھے اور اب ایک دن کے اندر دس ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ خان صاحب اپوزیشن موڈ سے باہر ہی نہیں جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری خطرناک ہے، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں دھمکیاں تو دے رہے ہیں لیکن اگر حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر چھیڑ چھاڑ کی تو پیپلز پارٹی دیوار بن جائے گی۔


متعلقہ خبریں