جماعت اسلامی کا ن لیگ کی حمایت سے اظہار لاتعلقی

جماعت اسلامی کا ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی حمایت سے انکارذ|humnews.pk

 منصورہ: جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان یپر جماعت ہاشمی کی جماعت کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کو اس بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کا روپیہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ حکومتی فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی اہمیت ایک کاغذ کے ٹکرے کے برابر ہوتی جارہی ہے اور قوم کو 900 روپے کا مقروض بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی صورتحال ہر کسی پر اثرانداز ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری (سی پیک) کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جس میں سب کی مشاورت لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں