شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ دو برس کی کم ترین سطح پر


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، کاروبار کے دوران بازار حصص گزشتہ دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ بہتری لمحاتی ثابت ہوئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ  شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 38000 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا، اس مرحلہ پر بازار حصص نے گزشتہ دو برس کی کم ترین سطح کو چھوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 992  پوائنٹس کمی کے ساتھ 37405   کی سطح تک گری، اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے بحالی ہوئی۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت بازار حصص 752.83  کمی کے ساتھ 37645.47  کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 393.79  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ آخری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں 523 پوانٹس تک کی کمی ہوئی تاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں قدرے ریکوری دیکھی گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ 38398.30  کی سطح پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں