استاد بننے کے لیے اب لائسنس لینا لازم ہو گا

پنجاب: اسکولوں کو کھولنے کی شرائط، وزیر تعلیم نے بتا دیں

لاہور: صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں استاد بننے کے لیے اب لائسنس لینا لازمی ہو گا، بغیر لائسنس کوئی بھی استاد اسکول میں پڑھا نہیں سکے گا۔

ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے نئی پالیسی لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر کے مطابق لائسنس کے تحت جس استاد کی جتنی تعلیمی قابلیت ہو گی، وہ اس کے مطابق ہی کسی کلاس کو پڑھا سکے گا۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو استاد کا کیوں نہیں؟ ٹیچر لائسنس لیتے ہوئے بتائے گا کہ وہ کیوں استاد بننے کا اہل ہے؟

تبادلوں کے سوال پر صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن نے کلرکس کی بھی کلاس لے ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کلرک رشوت لے کر کسی استاد کی فائل آگے کرتا پکڑا گیا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔

موجودہ نظام کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ انہیں سب علم ہے کہ کلرکس کتنی رشوت کھاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں