موسیقی کے منفرد انداز سے انڈسٹری میں جگہ بنائی، نتاشا حمیرا


اسلام آباد: ملٹی ٹیلنٹڈ شخصیت اور اینی میڈیڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ میں مہرو کا کردار ادا کرنے والی نتاشا حمیرا اعجاز ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے کی مہمان بنیں۔

نتاشا نے اپنی چٹ پٹی باتوں سے پروگرام کی میزبان عنبر اور شفا کو خوب محظوظ کیا، نتاشا کا کہنا تھا کہ وہ ہم نیوز کے مارننگ شو کا حصہ بن کر بہت خوش اور پُر جوش محسوس کر رہی ہیں۔

نتاشا حمیرا نے بتایا کہ ان کو پچپن سے ہی موسیقی اور گلوکاری سے بے حد دلچسپی تھی اور وہ ہمیشہ سے ہی اس شبہ میں کچھ نیا کرنے کے لیے پُر امید تھیں۔

پروگرام کی میزبان عنبر اور شفا سے گفتگو کرتے ہوئے نتاشا کا کہنا تھا کہ ان کی موسیقی کا انداز کچھ مختلف ہے اور اس کی پاکستانی انڈسٹری میں کوئی خاص جگہ نہیں تھی مگر انہوں نے دس سے 15 سال محنت اور جدوجہد کرکے اپنی موسیقی کے اس منفرد انداز کی انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے۔

اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مارخور میں کام کرنے کے حوالے سے میزبان عنبر شمسی کے سوال پر نتاشا نے بتایا کہ اینیمیٹڈ کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک بہت منفرد تجربہ تھا۔

تناشا نے فلم میں ادا کیے اپنے پسندیدہ کردار کا بھی ذکر کیا، نتاشا کا کہنا تھا کہ ان کا فلم میں سب سے مزیدار لمحہ وہ تھا جب ان کا کردار’مہرو‘ پہلی بار اللہ یار سے مخاطب ہوا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں ان کا سب سے پسندیدہ سین وہ تھا جب ’مہرو‘ اور ’اللہ یار‘ ہیرو کو بیوقوف بناتے ہیں اور سیاح کو وہاں سے لے کر جاتے ہیں۔

نتاشا نے بتایا کہ ان کے لیے یہ ایک بہت اعزاز کی بات کہ اللہ یار کے اسٹوڈیو میں ایک گیم انجن کے ذریعے پوری تھری ڈی فلم تخلیق کی گئی جو اپنے آپ میں ایک بہت منفرد بات ہے اور پاکستان میں پہلی بار اس چیز کا تجربہ کیا گیا تھا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نتاشا نے اپنے مستقبل کے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ وہ مزید اپنی موسیقی پر کام کر رہی ہیں اور کچھ میوزیکل کنسرٹس میں بھی شرکت کرنے جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں