وزیر اعلیٰ سندھ تھرپارکر میں گیس کی فراہمی کے لیے متحرک

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ  نےضلع تھرپار کے شہر کلوئی کو گیس کی فراہمی کی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کلوئی کے بعد تھرپارکرکے دیگرعلاقوں کو بھی گیس فراہم کی جائے گی۔

کلوئی شہر کو گیس فراہم کرنے کی گذارش پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ سندھ اسمبلی سریندرولاسائی نے کی  جانب سے کی گئی تھی اوراس سلسلے میں ہی انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ نے رہنما پیپلز پارٹی سے اتفاق کیا اور صوبائی محکمہ توانائی کو فوری فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایات دیں۔ گیس فراہمی کے بعد کلوئی شہر ضلع تھرپارکر کا پہلا شہر ہوگا جسے قدرتی گیس کی سہولت میسر ہوگی۔

ملاقات کے دوران سریندر ولاسائی نے وزیراعلیٰ سے یہ درخواست بھی کہ کہ  نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے شناختی کارڈز کی فیس معاف کی جائے اور اس سلسلے میں نادرا سے رجوع کیا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی سریندر ولاسائی نے بتایا کہ قحط زدہ تھرپارکر میں شادی شدہ جوڑے صورف اس وجہ سے مفت گندم حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ ان کے پاس شناختی کارڈز نہیں ہوتا۔

جس پر وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو اس ضمن میں جلد پرپوزل بنا کر بھیجنے کی بھی ہدایت جاری کردیں اور کہا کہ  سندھ حکومت ایسے جوڑوں کو نئے شناختی کارڈ جاری کرنے کی فیس نادرا کو ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں