پی ایس ایل 2018 کا پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو ہوگا

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2018 کا پلیئرز ڈرافٹ منگل 20 نومبر 2018 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پلیئرز ڈرافٹ کو لاہور سے اسلام آباد میں منتقل کرنے کا مقصد باقی شہروں کو پی ایس ایل میں شامل کرنا ہے جبکہ کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کے علاوہ پاکستان میں پی ایس ایل کے کل آٹھ میچ کھیلے جائیں گے جن کا انعقاد لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

قوائد و ضوابط کے مطابق ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ دس کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکے گی اور ڈرافٹ کے بعد تمام چھ ٹیمیں 13 نومبر تک اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کریں گی۔

اس سیزن کے پول کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں میں اے بی ڈیویلیرز، سٹیو سمتھ، کئیرون پولارڈ، کولن منرو، شین واٹسن، سنیل نارائن، کرس لئین اور ڈیرن سمی شامل ہوں گے۔

بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں قومی سکپر سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور فخر زمان بھی موجود ہوں گے۔

ایسے تمام کھلاڑی جنہوں نے پچھلے سال پلیئرز ڈرافٹ میں حصہ لیا تھا، وہ سب بھی موجودہ ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز 14 فروری 2019 سے شروع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں