منفی پروپیگنڈہ کرنے والے حواس کھو چکے ہیں، مرتضیٰ وہاب


کراچی: مشیر وزیراعلی سندھ  برائے اطلاعات مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تھر کے معاملے پر صرف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے حواس کھوچکے ہیں کیونکہ سچ سامنے آچکا ہے۔

شہر قائد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے سے غیرعوامی قوتیں بوکھلا گئی ہیں۔

مشیر وزیراعلی سندھ نے تھر کے عوام کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھر واسیوں نے 70 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ پی پی پی کو ووٹ دیا اور جعلی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے کیونکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہی تھرمیں سڑکوں کا جال بچھایا، آر او پلانٹس لگائے اور ملک میں پانی کی طویل ترین پائپ لائن سے صحرائے تھر کی پیاس بجھائی۔

انہوں نے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ میں مقامی افراد کو ملازمتیں دینا اور صحرائے تھر میں ایئرپورٹ کی تعمیر بھی پی پی پی نے ہی کرائی۔


متعلقہ خبریں