کراچی: دس فائر ٹینڈر اور اسنار کل شہری اداروں کے سپرد

کراچی: دس فائر ٹینڈر اور اسنار کل شہری اداروں کے سپرد|humnews.pk

کراچی: سندھ حکومت نے دس فائر ٹینڈر اور 104 میٹر لمبی ایک اسنارکل شہری حکومت کے سپرد کردی۔

صوبائی حکومت نے ایک تقریب میں تمام سامان شہری حکومت کے حوالے کیا جس میں وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ  نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی اسنارکل ہے جو 104 میٹر لمبی ہےلیکن  کراچی جیسے بڑے  شہر کے لیے یہ گاڑیاں اور اسنارکل ابھی کافی نہیں ہیں اسی لیے حکومت سندھ اپنی مہم جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ باقی جہاں ہماری ضرورت ہے وہاں بھی گاڑیاں فراہم کریں گے۔

تقریب میں شریک وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسری اور کراچی میں یہ پہلی اسنارکل ہے  جو بلند ترین عمارتوں کے لیے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں