سعد اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں شامل


اسلام آباد: پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر دونوں بھائیوں کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیب نے کی درخواست پر قیصر امین بٹ، سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بھی بلاک  بلاک کردیے گئے ہیں۔

پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹیفیکشن ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر تھی تاہم وہ منطور نہیں ہوئیں تھیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ لاہور ہائی کورٹ بینچ یہاں سے 45 منٹ کی دوری پر ہے تو درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں