اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار


اسلام آباد: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے آٹومیٹڈ ٹیلرمشین (اے ٹی ایم) کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ  کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے گروہ کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم کارڈز، 1000 سے زائد جعلی اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز اور اس کے علاوہ کئی لیپ ٹاپ اور کیمرے برآمد کیے گئے ہیں۔

شہریوں کو نقدی سے محروم کرنے والے اس گروہ میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے جس کا تعلق رومانیہ سے بتایا جارہا ہے۔ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے فراڈ کرکے شہریوں کے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم واردارت کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے۔ فیڈرل ایجنسی نے امید ظاہر کی کہ گروہ میں شامل دیگر ملزموں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں