آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

فوٹو: فائل


دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے دبئی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی براجمان ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلین اوپننگ بلے بازعثمان خواجہ دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوچکا ہے لیکن کینگروز کے بلے بازوں کو ٹف ٹائم دینے والے پاکستانی باﺅلر محمد عباس کیریئر بیسٹ 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب محمد عباس کی رینکنگ میں پہلی بار آٹھ درجے کی بہتری آئی ہے تو ادھر دو سال تک منظر سے غائب رہنے والے محمد حفیظ نے شاندار انداز میں واپسی کی ہے اور بہترین بلے بازی کے باعث 45 واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔

اسی طرح پاکستانی بلے باز اسد شفیق پانچ  درجے بہتری کے بعد 20 ویں، حارث سہیل 17 درجے ترقی کے بعد 57 ویں اور امام الحق 22 درجے ترقی سے 88 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں