چوری کی گئی معلومات سے صارفین کو آگاہ کریں گے، فیس بک

فائل: فوٹو


کیلی فورنیا: دنیا کی معروف ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ ہیکنگ حملے میں چوری کی گئی معلومات سے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے اس بات کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔

بلاگ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ حالیہ ڈیٹا لیک میں 29 ملین (دو کروڑ 90 لاکھ) صارفین کی معلومات چوری ہوئیں۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اثر انداز ہونے والے صارفین کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا جس میں چوری شدہ معلومات کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

فیس بک کی بلاگ پوسٹ کے مطابق ہیکنگ اٹیک سے متاثر ہونے والے اکاوئنٹس میں کسی اہم شخصیت کا اکاؤنٹ شامل نہیں۔ چوری شدہ معلومات میں لوگوں کی تاریخ پیدائش، دوستوں کی فہرست (فرینڈز لسٹ) اور تعلیمی ڈیٹا جیسی معلومات شامل ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک امریکی تحیقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پوسٹ کے مطابق ایف بی آئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو اس حوالے سے کوئی بھی تفصیلات جاری کرنے سے منع کیا ہے۔


متعلقہ خبریں