امریکہ: سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 12ہوگئی


فلوریڈا: امریکہ میں سمندری طوفان مائیکل سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ اب تک طوفان میں بجلی کے کھمبے گرنے سے دس لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق امریکی ریاستوں شمالی کیرولینا اورورجینیا میں اب تک طوفان کی تباہ کاریاں جاری۔ طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں جس کے باعث سڑکیں اورگلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہوئے تاہم اب طوفان کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

مجموعی طور پر فلوریڈا میں مائیکل نے شدید تباہی مچائی ہے ہزاروں  گھروں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا۔ سڑکیں اور مواصلاتی سسٹم بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں امریکی فضائیہ کا ایک ہوائی اڈہ بھی تباہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے باوجود لوگ بروقت متاثرہ علاقے  سے انخلا نہیں کررہے۔

 


متعلقہ خبریں